Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ہنمنت راؤ کا بریسلیٹ /10 جون کو ہراج

ہنمنت راؤ کا بریسلیٹ /10 جون کو ہراج

راہول گاندھی کی ہدایت پر جگاریڈی کو پیش کردہ بریسلیٹ
کی قیمت کسانوں پر خرچ کرنے کا عزم
حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جگاریڈی نے راہول گاندھی کی ہدایت پر ہنمنت راؤ کی جانب سے انہیں تحفے میں دیا گیا سونے کا بریسلیٹ کو /10 جون کو ہراج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آج جگاریڈی گاندھی بھون پہونچکر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی ۔ ٹی آر ایس میں عدم شمولیت پر پٹن چیرو کے قریبی موضع کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے سرپنچ کو جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے انتقامی کارروائی کے طور پر معطل کرنے کی شکایت کی ۔ اس فیصلے کیخلاف کل سنگاریڈی کلکٹریٹ پر ان کی جانب سے کئے گئے احتجاج سے اتم کمار ریڈی کو واقف کرایا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جگاریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کے سنگاریڈی میں کامیاب جلسے عام کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ کانگریس قائدین کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔و ہ ٹی آر ایس کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ جگاریڈی نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اے آئی سی سی سکریٹری و سابق رکن راجیہ سبھا ہنمنت راؤ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ان کا اپنا سونے کا بریسلیٹ  (جگاریڈی) کو دے ۔ راہول گاندھی کی ہدایت پر ہنمنت راؤ نے عمل کیا ہے ۔ وہ اس بریسلیٹ کو ہراج کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ /10 جون کو گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی قائد اپوزیشن جانا ریڈی کی موجودگی میں ہراج کریں گے اور اس سے جو بھی رقم وصول ہوگی اس کو کھمم میں جن کسانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائی گئی تھی انہیں مالی امداد کے طورپر تقسیم کردیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT