Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ میں آج راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

ہنمکنڈہ میں آج راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

ورنگل۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناینی راجندر ریڈی صدر ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی کی اطلاع کے بموجب 20اگسٹ کو آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم  پیدائش تقریب کانگریس بھون ہنمکنڈہ میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔ ضلع کے اعلی پارٹی قائدین شرکت کریں گے۔ ناینی راجند ریڈی، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر میناریٹی ڈپارٹمنٹ، محمد عبید صدیقی نے تمام پارٹی کارکنوں سے 9:45بجے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی خواہش کی۔

 

کوہیر میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد
کوہیر۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر اور اطراف کے مواضعات میں گراما جیوتی پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں، ہاسپٹلس اور گرام پنچایتوں میں صاف صفائی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کوہیر میجر گرام پنچایت کوہیر میں محترمہ عرشیہ کلیم سرپنچ نوڈل آفیسر محمد نظام الدین صدر مدرس دیگوال ہائی اسکول کی راست نگرانی میں گرام پنچایت اور گورنمنٹ ہاسپٹل کوہیر کی صاف صفائی کی گئی اور اس طرح موضع ماچر ریڈی پلی میں ترنم ارشد سرپنچ نوڈل آفیسر، وینکٹیشم ہاؤزنگ سوپروائزر اور کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر اشوین، سرینواس ریڈی کی نگرانی میں اسکول، گرام پنچایت دفتر اور آنگن واڑی سنٹر کوآپریٹیو سوسائٹی بینک کے احاطہ میں صاف صفائی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر عوام نے حکومت کی جانب سے شروع کردہ پروگرام کی عوام کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ عوام  بھی اپنے مواضعات کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کررہے ہیں۔ گراما جیوتی پروگرام دس دنوں تک مختلف پروگرامس کے ساتھ جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT