Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ میں محفل نعتﷺ

ہنمکنڈہ میں محفل نعتﷺ

ہنمکنڈہ /9 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 150 واں ماہانہ محفل نعت یکم جمادی الاخر 11 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محترم محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری جناب تاج مضطر صدر بزم محمدی ، ڈاکٹر انیس صدیقی ، جناب سلیم امجد کریم نگر ، ناصر واحدی ، اقبال درد ، حمید عکسی ہوں گے ۔ محفل کا آغاز جناب اندرو عبدالقدار نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی محمد حامد حسین پیش کریں گے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں قاری محمد بن احمد باوزیر کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ سید تاج الدین مشتاق معتمد بزم البوالخیرات نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT