Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ 7 ۔ اپریل ( راست ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 151 ایکسواکیاون واں ماہانہ محفل نعتؐ8 اپریل 29 جمادی الثانی بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محترم محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کرینگے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری ، تاج مضطر صدر بزم محمد ورنگل ، ڈاکٹر انیس صدیقی ناصر حامدی باسط قادری خالدی ہونگے ۔ محفل کا آغاز اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی حامد حسین پیش کرینگے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں شعیب احمد قادری کو مدعو کیا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر ورنگل کے میزبان شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلعم میں نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT