Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعت

ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعت

ہنمکنڈہ ۔ 7 ۔ جنوری ( فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 148 ویں ماہانہ محفل نعت ؐ 8 جنوری 27 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کرینگے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری ، جناب تاج مضطر صدر بزم محمدی ورنگل ، مدبر باگمال ، باسط قادری خالدی ، حمید عکسی ہونگے ۔ محفل کا آغاز جناب اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمید باری تعالی محمد حامد حسین پیش کرینگے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں شعیب احمد کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ۔ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT