Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا

ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا

حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز)ہنومان جینتی کے موقع پر منعقد ہونے والی شوبھایاترا کے موقع پر22اپریل کو لاکھوں بھگتوں پر مشتمل بائیک ریالی کے اہتمام کا اعلان کرتے ہوئے کنونیر وی بھانو پرکاش نے بتایا کہ گولی گوڑہ املی بن سے صبح کے اولین ساعتوں میںخصوصی پوجا کے بعد یہ ریالی نکالی جائے گی جو شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتی ہوئی سکندرآباد تاڑبن پہنچے گی اس کے بعد سکندرآباد ایمپرئیل گارڈن سکندرآباد میں ہنومان جینتی کے پیش نظر ایک بڑا جلسہ عام بھی منعقد ہوگا جس میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے بجرنگ دل کے قومی جنرل سکریٹری سریندر جین شرکت کریں گے اس کے علاوہ قومی سطح کے سادھو اور سنت بھی اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے موجود ہ حالات میں ہندوئوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ کنونیر وی بھانو پرکاش نے کہاکہ دو ہزار سال قبل اس ملک کے حالات ہندو موافق تھے مگر موجود ہ دور میںہندومذہب کے ماننے والوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ان کو اپنے مذہب کے طور طریقوں پر چلنے سے روکاجارہا ہے ۔ اس موقع پر گال ریڈی اسٹیٹ جنرل سکریٹری بجرنگ دل تلنگانہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT