Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ہنی پریت کی 23 اکٹوبر تک عدالتی تحویل

ہنی پریت کی 23 اکٹوبر تک عدالتی تحویل

پنچ کولا 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنچ کولا کی ایک عدالت نے آج ہنی پریت انسان کو 23 اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ یہ کیس 25 اگسٹ کو ڈیرہ سچا سودہ گروپ کے سربراہ کو عصمت ریزی کے مقدمہ میں سزا سنائے جانے کے بعد پیش آئے تشدد سے متعلق ہے، جس میں 41 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ 9 روزہ پولیس ریمانڈ کی تکمیل کے بعد ہنی پریت جو خود کو ڈیرہ چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی بتاتی ہے، اُسے اور سکھ دیپ کور کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ روہت واٹس کی عدالت میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT