Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ہوائی میں طیارہ حادثہ ، 5 ہلاک

ہوائی میں طیارہ حادثہ ، 5 ہلاک

لاس اینجلس۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہوائی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سنگل انجن سیسنا 182 ایچ طیارہ پورٹ ایلن ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار مسافر موقع پر ہلاک جبکہ ایک ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT