Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / ہوائی کو ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کو چیلنج کرنے کی اجازت مل گئی

ہوائی کو ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کو چیلنج کرنے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن، 9 مارچ (سیاست ڈ اٹ کام) امریکی ضلع عدالت نے آج ہوائی اسٹیٹ کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف شکایت درج کرانے کی اجازت دے دی۔جج ڈیری واٹسن نے کہا کہ ٹرمپ کے سات مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو امریکہ کے سفر پر پابندی لگانے کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف ہوائی اسٹیٹ شکایت درج کرا سکتا ہے ۔ہوائی فیڈرل کورٹ میں جج نے کہا کہ ہوائی اسٹیٹ اس سلسلے میں مقدمہ کرسکتا ہے ، جس نے جنوری میں ٹرمپ کی بنیادی پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ ہوائی اسٹیٹ نے دعوی کیا تھا کہ پیر کو صدر کی طرف سے دستخط شدہ ترمیمی پابندی امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

TOPPOPULARRECENT