Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوابازی شعبہ میں حکومت تلنگانہ کی دو یادداشت مفاہمت پر دستخط

ہوابازی شعبہ میں حکومت تلنگانہ کی دو یادداشت مفاہمت پر دستخط

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج ہوا بازی شعبہ میں اِسکل ڈیولپمنٹ سنٹرس کے قیام کیلئے دو یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ سرکاری ریلیز کے مطابق ان یادداشت مفاہمتوں پر ایروانڈیا 2017 کے دوران دستخط کئے گئے۔ یہ تقریب بنگلور میں منعقد ہوئی۔ حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں اِسکل ڈیولپمنٹ سہولتیں قائم کرنے سے متعلق دو غیرمعمولی یادداشت مفاہمت کو قطعیت دی ہے اس میں حکومت کے علاوہ دیگر تین پارٹنرس ہوں گے جن کے نام ایربس، نیشنل اِسکل ڈیولپمنٹ کونسل اور ایرو اسکول اکویٹائن آف فرانس ہیں۔ بیگم پیٹ ایر پورٹ میں اِسکل ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ ایک اور یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کی گئی جو دنیا کی سرکردہ ایروناٹیکل یونیورسٹیز میں سے ایک برطانیہ کی کراؤن فلڈ یونیورسٹی ہے۔ وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ کے وفد نے ایروانڈیا کے موقع پر مختلف قائدین سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT