Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوابازی صنعت میں ماہرین کی قلت ‘ نوجوانوں کیلئے مواقع

ہوابازی صنعت میں ماہرین کی قلت ‘ نوجوانوں کیلئے مواقع

راجیو گاندھی ایویشن یونیورسٹی میں نئے ڈپلوما کورسیس کا آغاز ۔ جی ایم آر اکیڈیمی سے معاہدہ

حیدرآباد۔25جولائی (سیاست نیوز) ہوا بازی صنعت میں نوجوانوں کے لئے مواقع تیزی سے فروغ پاتے جا رہے ہیں اور شہری ہوابازی صنعت ماہرین کی قلت کو دور کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا فائدہ نوجوان حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکتے ہیں۔ ملک بھر میں موجود ائیر پورٹس کے انتظامی امور کیلئے درکار عملہ کی تعداد میں اضافہ کیلئے راجیو گاندھی نیشنل ایویشن یونیورسٹی نے گریجویٹ کے بعد نوجوانوں کے لئے دو نئے ڈپلوما کورس کا آغاز کیا گیا ہے اور جی ایم آر ایویشن اکیڈمی نے ان نئے کورسس کے آغاز کیلئے یونیورسٹی سے معاہدہ کیا ہے اور یہ کورسس کی عملی تربیت جی ایم آر کے زیر انتظام ائیر پورٹس حیدرآباد و دہلی میں فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گریجویٹ کے بعد تکنیکی ‘ فنی اور تعلیمی مماثلت کے حامل ان دو کورسس کے جی ایم آر ایویشن اکیڈمی میں آغاز کیلئے ڈائریکٹر مسٹر پی ایس نائر اور وائس چانسلر راجیو گاندھی نیشنل ایویشن یونیورسٹی ائیر وائس مارشل نلین ٹنڈن نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی مسٹراشوک گجپتی راجو کی موجودگی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارت شہری ہوابازی مسٹر راجیو نین چوبے کے علاوہ جی ایم آر ایویشن اکیڈمی کے عہدیدار موجود تھے۔ شہری ہوا بازی صنعت میں آئندہ 10تا15سال کے دوران ان ڈپلوما کورسس میں تعلیم حاصل کرنے والے 10لاکھ نوجوانوں کو ملازمت حاصل ہونے کا امکان ہے کیونکہ شہری ہوابازی صنعت میں ائیر پورٹ انتظامی امور میں مہارت رکھنے والوں کی بتدریج قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ شعبہ کی تیز رفتار ترقی اور نئے ائیرپورٹس کا آغاز ہے۔بتایاجاتاہے کہ وزارت شہری ہوابازی کی جانب نے راجیو گاندھی نیشنل ایویشن یونیورسٹی کو ڈپلوما ان ایویشن اور ائیر پورٹ آپریشنس کا جو ڈپلوما شروع کیا ہے اس کا مقصد نسل نو کو اس صنعت سے وابستہ کرنے اقدامات تیز کرنا ہے ۔ قومی یونیورسٹی کے ان کورسس میں نصابی تعلیم کے ساتھ عملی تربیت کا بھی حصہ رکھا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں عملی فنی وتکنیکی مہارت بھی پیدا ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT