Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہوا بازی تحفظ پر حکومت کے سمجھوتے کی تردید :گجپتی راجو

ہوا بازی تحفظ پر حکومت کے سمجھوتے کی تردید :گجپتی راجو

نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو نے آج لوک سبھا میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہوا بازی کی سلامتی اور تحفظ کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس کی خلاف ورزی سے متعلق معاملات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔وقفہ سوال کے دوران بیجو جنتا دل کے بھرت ہری مھتاب اور کانگریس کے گورو گگوئی کی جانب سے پائلٹوں کی طرف سے فرضی سرٹیفکیٹ دے کر لائسنس حاصل کرنے اور ملک میں پائلٹ کی تربیت کے کئی فرضی انسٹی ٹیوٹ چلنے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی نگرانی کے نظام سے متعلق پوچھے گئے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر راجو نے کہا کہ کچھ پائلٹوں کی طرف سے فرضی سرٹیفکیٹ دے کر لائسنس حاصل کرنے کا معاملہ حکومت کے نوٹس میں آیا ہے ۔ یہ معاملے عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ فیصلہ آتے ہی حکومت اس پر کارروائی کرے گی۔مسٹر راجو نے کہا کہ ویسے جہاں تک پائلٹوں کو لائسنس دینے کا سوال ہے یہ شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ لائسنس جاری کرنے کی ڈی جی سی اے کا طے شدہ ضابطہ ہے جس کا مقررہ مدت میں جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں ڈي جي سي اے نے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT