Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ہوجی ارکان کی مدد پرچار پولیس ملازمین معطل

ہوجی ارکان کی مدد پرچار پولیس ملازمین معطل

حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) حرکت الجہاد اسلامی کے مبینہ ارکان کو پاسپورٹ درخواست کی تنقیح میں مدد کرنے کے الزام کے پیش نظر کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی اسپیشل برانچ سے وابستہ چار ملازمین کو معطل کردیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسٹر تجمل غوری ، ہیڈکانسٹبل ایس ایچ قادری، کانسبٹل محمد ایوب اور کانسٹبل بشیر احمد (جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے) کو رشوت ستانی اور غیرذمہ دارانہ انداز میں ڈیوٹی انجام دینے جس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق تھا، کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ کمشنر پولیس کے احکامات کے بموجب معطل شدہ اسپیشل برانچ کے ملازمین کو ایڈیشنل کمشنر اسپیشل برانچ کی اجازت کے بغیر شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹاسک فورس نے 14 اگست کو چنچل گوڑہ علاقہ میں پاسپورٹ ایجنٹ مسعود علی خان کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے پاکستانی شہری محمد ناصر اور بنگلہ دیش، میانمار کے شہریوں کو گرفتار کیا تھا اور تحقیقات کے دوران پاسپورٹ کی تیاری کیلئے اسپیشل برانچ کے ملازمین کی جانب سے مدد کا انکشاف ہوا تھا۔ کمشنر پولیس نے سابق میں اسپیشل برانچ کے کانسٹبل بشیر احمد اور پولیس ویریفیکیشن سیل کے ہوم گارڈ ایس کے سلیم کو پاسپورٹ ایجنٹ سے سازباز اور رشوت خوری میں ملوث ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT