Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ہوسٹن میں شدید بارش اور سیلاب سے چھ ہلاک

ہوسٹن میں شدید بارش اور سیلاب سے چھ ہلاک

ہوسٹن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں شدید بارش کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کی صورت حال ہے۔ ہوسٹن کا شہر بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ریاست کے گورنر گریک ایبٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کے روز ہوسٹن میں تقریباً 17 انچ بارش ہوئی جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔
برطانوی نژاد ٹیچر کا قتل کرنے والے تین قاتل گرفتار
بیجنگ ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینی پولیس کا کہنا ہیکہ اس نے چین کے جنوبی علاقہ میں ہانگ کانگ کی رہنے والی ایک برطانوی نژاد ماہر لسانیات ٹیچر کو قتل کرنے کی پاداش میں ایک خاتون اور دو مردوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل خاتون کی شناخت صرف ژو کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کی عمر 38 سال بتائی گئی ہے جس نے 60 سالہ ہلاری اور اس کے 17 سال پرانے بوائے فرینڈ جان باور کو ’’محبت کے ایک تکون والے تنازعہ‘‘ میں قتل کردیا۔ قتل کرنے میں 28 اور 23 سال کے دو مردوں نے بھی ژو کا ساتھ دیا جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT