Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہولی حادثات ، دہلی میں 1418 موٹر ڈرائیورس گرفتار 6 بچے غرق ، اڈیشہ میں جھڑپیں ، 40زخمی

ہولی حادثات ، دہلی میں 1418 موٹر ڈرائیورس گرفتار 6 بچے غرق ، اڈیشہ میں جھڑپیں ، 40زخمی

نئی دہلی ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )دہلی کی ٹرافک پولیس نے 11570 موٹر رانوں کے خلاف مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج کئے ، ان میں سے 1418 موٹر ڈرائیورس کو ہولی کے موقع پر نشہ میں مدہوش ڈرائیونگ کرنے پر ماخوذ کیا گیا ۔ بھوبنیشور سے موصولہ اطلاع کے بموجب اڈیشہ میں ہولی کی تقریبات آج بدنما موڑ اختیار کرگئیں جبکہ مختلف مقامات پر 6 بچے غرق ہوکر ہلاک ہوگئے اور مختلف گروپس کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں میں تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے ۔ تین بچے ضلع کیندر پارا میں ، جبکہ ایک ، ایک نابالغ بچہ ضلع بلسور ، بھوبنیشور اور کٹک میں غرق ہوگیا ۔ ایک بچہ ضلع کٹک میں لاپتہ ہے ۔ یہ تمام افراد ہولی منانے کے بعد نہانے کیلئے گئے تھے ۔ مختلف گروپس کے درمیان ریاست کے 8مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جن میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بیشتر گروپ جھڑپیں حالیہ پنچایت انتخابات سے مربوط ہیں۔ 12 افراد ٹونی پاڑہ دیہات ضلع گنجام میں ، 7 افراد پیپلی کے قریب ضلع پوری میں زخمی ہوئے ۔ پوری ضلع میں ہی ایک اور واقعہ میں ڈنڈہ موکنڈہ پور دیہات میں رنگ کھیلنے کے سلسلے میں جھڑپ ہوئی ۔ ضلع کٹک پرانا کٹک ، ضلع بودھ ، پٹکورہ اور امرتا منی دیہاتوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT