Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہولی پر صدر، نائب صدر، وزیراعظم و دیگر کے پیامات

ہولی پر صدر، نائب صدر، وزیراعظم و دیگر کے پیامات

نئی دہلی13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے عوام کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دینے میں قوم کی قیادت کی۔ نائب صدر محمد حامد انصاری، وزیراعظم نریندر مودی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی موسم بہار کا جشن اور ہماری زندگی میں امیدوں کی تکمیل کا پیغام دیتی ہے ۔ رنگوں کا یہ تہوار ہندوستان کی ثقافت کی مختلف شکلوں کو یکجا کر کے پیش کرتا ہے ۔ نائب صدر حامد انصاری نے اپنے پیام میں کہا کہ رنگوں کے تہوار ہولی سے گرم موسم کا آغاز ہوتا ہے اور برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا’’یہ تہوار امن ، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشی لائے ، اس کے لئے میں دعا گو ہوں‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو ہولی کی نیک خواہشات پیش کیں۔مودی نے آج ٹوئٹ کرکے ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ہولی کے مبارک موقع پر سب کو نیک خواہشات۔ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی اور جوش و خروش لائے‘‘ ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی و نائب صدر راہول گاندھی نے ملک کے باشندوں کو آج ہولی کی مبارک باد دی۔سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہولی کے رنگ میں تمام امتیازی سلوک اور فرق خود دور ہو جاتے ہیں اور باہمی بھائی چارہ بڑھتا ہے ۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کر ملک کے باشندوں کو ہولی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا ‘ تمام ہم وطنوں کو ہولی بہت بہت مبارک ہو۔

TOPPOPULARRECENT