Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوم گارڈز تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ

ہوم گارڈز تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ

1800 نوجوانوں کو ملازمت ملنے کی توقع، مقامی امیدواروں کو ترجیح
حیدرآباد۔/2نومبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہترین مواقع آنے والے ہیں۔ پولیس کی وردی میں خدمات انجام دینے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ہوم گارڈز تقررات کے لئے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا جو راچا کنڈہ اور سائبر آباد حدود کیلئے ہوگا۔ امکان ہے کہ تقریباً 1800 ہوم گارڈز کے تقرر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جو راچا کنڈہ کیلئے 900 اور سائبرآباد کیلئے 900 ہوم گارڈز کا تقرر ہوگا اور اسی علاقے کے امیدوار کو اہمیت دی جائے گی۔ جبکہ راچا کنڈہ حدود کا امیدوار سائبرآباد میں درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔ مختلف شعبوں کیلئے علحدہ زمروں کے تحت یہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ درخواست فارم کی فروخت 5 نومبر سے 25 نومبر تک جاری رہے گی۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ والے امیدوار گچی باؤلی میں اور راچاکنڈہ کمشنریٹ حدود والے امیدوار عنبرپیٹ پریڈ گراؤنڈ سے درخواست حاصل کرسکتے ہیں۔ ان ہی مقامات پر خواہش مند امیدواروں کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT