Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہوم گارڈس دفتر عمارت کا ضلع ایس پی کے ہاتھوں افتتاح

ہوم گارڈس دفتر عمارت کا ضلع ایس پی کے ہاتھوں افتتاح

عادل آباد 2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں نظم و نسق کی برقراری و انتظامی اُمور میں پولیس کے شانہ بہ شانہ تعاون کرنے والے ’’ہوم گارڈس‘‘ کی خدمات کی ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے بھرپور ستائش کی۔ موصوف ہوم گارڈس دفتر عمارت کے افتتاح پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے، قبل از ڈاکٹر ترون جوشی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شریمتی جی آر رادھیکا نے ہوم گارڈ دفتر کا رسمی طور پر افتتاح انجام کیا۔ قبل از اجلاس ضلع ایس پی نے چیف منسٹر، ہوم منسٹر، ڈی جی پی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست قیام کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد مستقر عادل آباد میں کیا جارہا ہے۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والے سہ روزہ کھیلوں کے مقابلہ میں ریاست تلنگانہ کے اس اطلاع سے 1200 کھلاڑیاں شرکت کررہے ہیں۔ جن میں تقریباً پانچ سو ڈی ایس پیز اور سرکل انسپکٹرس شامل ہیں۔ کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لئے رہائش، طعام سہولت فراہم کرنے مختلف پولیس عہدیداروں کو ذمہ داری عائد کی گئی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ ڈی ایس او سدھاکر، ڈی ایس پی لکشمی نارائنا، راملو، رمنا ریڈی، وینکٹیشورلو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT