Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوم گارڈس کی تنخواہوں پر وزیر فینانس کی جھوٹ بیانی

ہوم گارڈس کی تنخواہوں پر وزیر فینانس کی جھوٹ بیانی

تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی جی کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے رکن اسمبلی جی کشن ریڈی نے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر پر بجٹ تقریر میں ہوم گارڈس کی تنخواہوں کے معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے غلطی ہونے کا اعتراف کیا ۔ اسمبلی میں بجٹ مباحث کا آغاز کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر فینانس نے اپنی بجٹ تقریر میں ہوم گارڈس کی تنخواہ کو 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سراسر جھوٹ و بے بنیاد ہے ۔ وہ بطور ثبوت جی او پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل سے قبل ہی ہوم گارڈس کو ماہانہ 9 ہزار روپئے تنخواہ حاصل ہورہی تھی ۔ ٹی آر ایس حکومت نے ہوم گارڈس کی تنخواہوں میں صرف 3 ہزار روپئے کا اضافہ کیا ہے ۔ انہیں ایک گھنٹہ کا وقت دیا جائے وہ جی او پیش کریں گے ۔ بصورت دیگر اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بجٹ تقریر میں غلطی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے جھوٹی تقریر تیار کرنے والے عہدیداروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کشن ریڈی نے شراب سے 19 ہزار کروڑ آمدنی حاصل کرنے کا تخمینہ تیار کرنے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی صحت خراب کرنے کی مرتکب بن رہی ہے ۔ گذشتہ سال وزیر فینانس نے جو بجٹ پیش کیا تھا جاریہ سال بھی وہی بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ صرف اعداد و شمار کی الٹ پھیر کی گئی ہے ۔ کسانوں میں ٹریکٹرس تقسیم کرنے کے نام پر ٹی آر ایس کے قائدین کو ٹریکٹرس تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور تلگو دیشم سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے سرپنچس اور ایم پی ٹی سی ارکان کو بطور تحفہ ٹریکٹرس پیش کئے گئے ہیں انہوں نے ان سیاسی قائدین کے نام اسپیکر اسمبلی کو پیش کیے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے 56 ڈپارٹمنٹس میں 42 ڈپارٹمنٹس میں پروفیسرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔۔
سادات ایجوکیشن سوسائٹی کے اراکین کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے معزز اراکین کا مشاورتی اجلاس 18 مارچ کو شام  6-30 بجے مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی منعقد ہوگا ۔ جناب پروفیسر مسعود احمد خاں سابق سینئیر پروفیسر معزز رکن صدارت کریں گے ۔ جنرل سکریٹری مولانا سمیع اللہ حسینی ایجنڈہ پیش کریں گے ۔ مجوزہ دو روزہ تعلیمی کانفرنس کے علاوہ دیگر امور کو قطعیت دی جائیگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT