Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ہونہار طلباء کٹر کیوں بن رہے ہیں شیخ حسینہ کو حیرت

ہونہار طلباء کٹر کیوں بن رہے ہیں شیخ حسینہ کو حیرت

ڈھاکہ ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج والدین اور حکام سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت کے بارے میں چوکنا رہے تاکہ انہیں انتہاپسندانہ نظریات کا حامل بننے سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام سادہ لوح ہیں ۔ یہ بات میرے لئے ناقابل فہم ہے کہ اچھے گھرانے کے بچے جو باوقار تعلیمی اداروں ، اچھے اسکول اور کالجس کے علاوہ انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہیں آخر وہ کٹر کیوں بن رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ اپیل اس وقت کی جبکہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ یکم جولائی کو ڈھاکہ کی رسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد چند ماہ قبل سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ یہ معلوم کیا جانا ضروری ہے کہ ہونہار طلباء کو کس طرح گمراہ کیا جارہا ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہ طلباء صحیح راستے سے ہٹ کر اپنی زندگی کو تباہی کے راستے پر لے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT