Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوٹلوں میں ناقص انتظامات پر بلدی کارروائی

ہوٹلوں میں ناقص انتظامات پر بلدی کارروائی

پنجہ گٹہ وائی 2 کے ہوٹل مہر بند دیگر ہوٹلوں پر بھاری جرمانے
حیدرآباد۔18اپریل (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن سے متصل ہوٹل وائی 2کے کو مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے مہر بند کردیا۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے جاری ہوٹلوں میں عدم صفائی کے خلاف مہم کے دوران آج بلدی عہدیداروں نے Y2Kہوٹل پر دھاوا کیا جہاں باؤرچی خانہ میں ناقص صفائی کے انتظامات کے سبب ہوٹل کو فوری مہربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔علاوہ ازیں شہر کے دیگر ہوٹلوں پر بھی جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے غیر قانونی ذبیحہ کے استعمال پر بھاری چالانات کئے گئے ۔جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے روڈ نمبر 36جوبلی ہلز پر واقع الماس کچن کا معائنہ کیا اورکچن میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح مہاراجہ بار اینڈ ریسٹورنٹ ‘ ماؤنٹ پراڈائیز ریسٹورنٹ اور سری سدی ریسٹورنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے تینوں ہوٹل مالکین کو 25ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ ان ہوٹلوں میں غیر قانونی ذبیحہ گوشت استعمال کیا جا رہا تھا۔ y2kہوٹل کو مہر بند کئے جانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ آبرسانی اور بلدی عہدیداروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران اس ریستوراں کو مہربند کیا گیا ہے کیونکہ ناقص صفائی کے علاوہ اس ریستوراں میں چھت پر بھٹی لگائی گئی تھی جو کہ نہ صرف عمارت بلکہ گاہکوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ونستھلی پورم میں واقع پاپڑم نامی ہوٹل پر جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے ناقص صفائی کے انتظامات پر 5000روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ہوٹل سوگت گرانڈ پر فوڈ انسپکٹرس کے دھاوے کے دوران غیر معیاری اشیائے خورد و نوش دستیاب ہونے پر ہوٹل انتظامیہ پر 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT