Tuesday , August 22 2017
Home / تجارت / ہوٹل تاج کرشنا میں ڈیزائنر نمائش کا آغاز ، Desire

ہوٹل تاج کرشنا میں ڈیزائنر نمائش کا آغاز ، Desire

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائنر نمائش Desire کا یہاں 18 اور 19 اگست کو ہوٹل تاج کرشنا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح ادارکارہ ارچنا ویدا نے کیا ۔ ڈیزائنر نمائش اس کے خوبصورت ڈیزائنس کے لیے مشہور ہے ۔ حیدرآباد میں ڈیزائنر نمائش کے رجحان کو شروع کرنے والی مسز انیتا اگروال نے کہا کہ ’ ڈیزائر ‘ ہمیشہ ہی حیدرآبادیوں کے لیے خاص نمائش رہی ہے کیوں کہ یہ منفرد اور نت نئے ڈیزائنس پیش کرتی ہے ۔ انیتا اگروال ، چیف آرگنائزر آف ڈیزائر نے کہا کہ ڈیزائر نمائش میں روایتی اور عصری ملبوسات کے امتزاج کے ورائٹی آف کلکشن کی نمائش کی جارہی ہے ۔ ڈیزائر میں کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس پیش کررہے ہیں ۔ اس مرتبہ ڈیزائر نمائش میں برائیڈل کلکشن کو بھی پیش کیا جارہا ہے ۔ اس نمائش میں خصوصی ہیرے کے زیورات ، کریٹیو فیشن جیولری ، اکسیسریز ، فٹ ویر اور مزید کئی اشیاء کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT