Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہوپ کو ناک آؤٹ کرنے بے چین ہوں : وجیندر

ہوپ کو ناک آؤٹ کرنے بے چین ہوں : وجیندر

نئی دہلی ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ وطن میں ٹائٹل فائٹ سے قبل جس کا بے صبری سے انتظار ہے، نہایت اعلیٰ پیمانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ 16 جولائی کو یہاں آسٹریلیائی کیری ہوپ کو تیزی سے ’’ناک آؤٹ‘‘ کرکے ڈبلیو بی او ایشیا پسیفک سوپر مڈل ویٹ چمپئن شپ کراؤن جیت لیں گے۔ ابھی تک اپنے چھ مقابلوں میں ناقابل شکست وجیندر موجودہ طور پر عالمی شہرت یافتہ ٹرینر لی بیئرڈ کی نگرانی میں مانچسٹر میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ 30 سالہ باکسر کا کیری سے سامنا یہاں تھیاگراج اسپورٹس کامپلکس میں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میری اولین ٹائٹل فائٹ کیلئے اندرون تین ہفتے کا وقت رہ گیا ہے، اور میں اپنے ہوم کراؤڈ کے روبرو مسابقت کے خیال سے کافی پُرجوش ہوں۔ میرے اپنے ہم وطن لوگوں کے روبرو مسابقت میرے لئے بہت بڑا موقع رہے گا اور میں اس موقع کو کھونا نہیں چاہتا ہوں۔ وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے پرستاروں کیلئے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT