Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ہٹلر کے بارے میں ریمارک پر امریکی پریس سکریٹری کی معذرت خواہی

ہٹلر کے بارے میں ریمارک پر امریکی پریس سکریٹری کی معذرت خواہی

واشنگٹن ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے ہٹلر کے بارے میں حالیہ ریمارکس پر معذرت خواہی کی ہے۔ انہوں کہا تھا کہ ہٹلر نے یہودیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے تھے۔ انہوں نے ہٹلر کا صدر شام بشارالاسد سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی عوام بشمول بچوں کے خلاف سیرین گیس استعمال کررہے ہیں جبکہ ہٹلر نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے۔ ان کے تبصرہ پر یہودیوں اور دیگر گوشوں سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT