Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / ہٹلر کے تاریخی ٹیلیفون کا نیلام

ہٹلر کے تاریخی ٹیلیفون کا نیلام

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اڈولف ہٹلر کا شخصی ٹیلیفون جس کے ذریعہ نازی ڈکٹیٹر دوسری جنگ عظیم کے دوران انتہائی خطرناک احکامات دیا کرتے تھے، کی نیلامی 243,000 امریکی ڈالرس میں ہوئی جبکہ خریدنے والے شخص کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔ انتہائی قدیم فوہیررسیمنس روٹری ٹیلیفون جو سرخ رنگ کا ہے، اس کا مینٹیننس کچھ اس انداز میں کیا گیا ہیکہ وہ آج بھی بالکل نیا نظر آتا ہے اور اس پراڈولف ہٹلر کا نام کندہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سواستک کا نشان بھی ہے۔ اس فون کو 1945 میں ہٹلر کے برلن میں واقع ایک بنکر سے حاصل کیا گیا تھا جس کے بعد سوویت فوجیوں نے اسے برطانوی آفیسر سر رالف رنیر کے حوالے کردیا تھا کیونکہ جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد فون کو بطور یادگار آفیسر کے حوالے کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT