Monday , July 24 2017
Home / تفریح / ہٹ فلم ’’دی انگریز‘‘ کی تگڑی پھر ایک ساتھ

ہٹ فلم ’’دی انگریز‘‘ کی تگڑی پھر ایک ساتھ

ہریش چندر اور شیشو کی فلم 127 بی کی شوٹنگ شروع

پروڈیوسر ہریش چندر چنڈک اور ڈائرکٹر شیشو کے ایم نے اپنی نئی فلم 127 بی کی شوٹنگ کا پچھلے ہفتہ سے آغاز کردیا۔ پلے بیک انٹرٹینمنٹ بینر پر بنائی جارہی اس فلم میں حیدرآبادی ہٹ فلم دی انگریز کی مشہور تگڑی مست علی (سلیم پھیکو) دھیرچرن سریواستور (اسماعیل بھائی) اور عزیز ناصر (جہانگیر) کے مرکزی کردار ہیں۔ طویل عرصہ بعد لوگ اس تگڑی کو اسکرین شیر کرتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔ کنٹری کلب میں فلم کے مہورت کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ڈائرکٹر شیشو کے ایم نے بتایا کہ یہ فلم پرانے شہر کے تین ایسے نوجوانوں کے ارد گرد گھومتی ہے جو سماجی اقتصادی ماحول میں کشیدگی کا شکار ہوکر راتوں رات امیر بننے کے راستے پر نکل پڑتے ہیں جو انہیں ایک خطرناک جگہ پر لے جاتا ہے۔ بہرحال فلم تھرلر ہونے کے علاوہ بھرپور کامیڈی پر مبنی ہے۔

 

 

آشوتوش گوریکر پھر ایک بار ریتک کے ساتھ فلم شروع کریں گے

فلم میکر آشوتوش گوریکر اب پھر ایک بار ایک بڑی فلم کی شروعات کے لے پلاننگ کررہے ہیں اور وہ اس بار بھی اپنی اس فلم میں ریتک روشن کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ گواریکر نے پچھلے سال ایک پیریڈ ڈرامہ فلم مہنجودارو بنائی تھی جو بری طرح فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم پر انہوں نے کافی بجٹ لگایا تھا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ وہ اپنا کونسا نیا پراجکٹ شروع کرتے ہیں اور کیا اس میں ریتک پھر ایک بار ان کے ساتھ کام کرتے ہیں یا نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT