Monday , August 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ہڈیاں نگل جانے والے عجیب کیڑے

ہڈیاں نگل جانے والے عجیب کیڑے

براعظم قطب جنوبی کے ارد گرد کے پُراسرار سمندری پانیوں میں بسنے والے ایسے کیڑوں کی دو اقسام دریافت ہوئی ہیں جو ہڈیاں بھی ہڑپ کر جاتے ہیں۔ ان کیڑوں کو ’’اوسیڈیکس ورمز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سمندر کی تہہ میں پڑے ہوئے مردہ وہیل کے ڈھانچے ان کیڑوں کی خوراک بنتے ہیں اور یوں یہ کیڑے ری سائیکلنگ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیڑوں کی ان دو اقسام کو ’’اوسیڈیکس انٹارکٹکس‘‘ اور ’’اوسیڈیکس ڈیشپشننس‘‘ کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہ کیڑے چند ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے جسم سے انگلیوں کی طرح کے چار اعضاء باہر کو نکلے ہوتے ہیں، جو ایک مرکزی جسم سے جڑے ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT