Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہیراتھ اور پریرا کی اطلاع پرمیچ فکسنگ کی تحقیقات

ہیراتھ اور پریرا کی اطلاع پرمیچ فکسنگ کی تحقیقات

کولمبو۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی حکام نے اپنی کرکٹ ٹیم کے اراکین کو رشوت کے عوض ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص کارکردگی کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کہا کہسٹہ بازوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اکتوبر میں گال میں ہوئے ٹسٹ میچ میں وکٹ کیپر کشال پریرا اور اسٹار بولر رنگنا ہیراتھ کو ہزاروں ڈالرس رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے حالات پیدا کریں جس سے سری لنکائی بیٹنگ لائن بدترین کارکردگی دکھائیں۔ جیاسکرا نے کہا کہ سٹہ بار چاہتے تھے کہ سری لنکا جلدی آوٹ ہو جائے۔ اس میچ میں سری لنکا کے جیتنے کی امید تھی لیکن اگر وہ ہار جاتے تو بکیز بہت زیادہ رقم بنا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں شکست کیلئے کھلاڑیوں کو 70ہزار ڈالرس رقم کی پیشکش کی گئی۔ پولیس نے کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کرنے والے شخص کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کشال کی جانب سے پیشکش مسترد کئے جانے کے بعد انہوں نے ہیراتھ کو بھی یہی پیشکش کی لیکن انہوں نے بھی اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے حکام کو خبردار کردیا۔ وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس کی کارروائیشروع کردی ہے۔ سری لنکا نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں اننگز اور چھ رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں رنگنا ہیراتھ نے دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سری لنکا میں اب تک ٹسٹ جیتنے سے محروم ویسٹ انڈیز ٹیم کو سیریز میں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT