Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ہیرالڈ کیس ‘ عدالت میں کانگریس بیالنس شیٹ کی طلبی

ہیرالڈ کیس ‘ عدالت میں کانگریس بیالنس شیٹ کی طلبی

نئی دہلی 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج انڈین نیشنل کانگریس کی سال 2010 – 2011 کی بیالنس شیٹ نیشنل ہیرالڈ کیس میں طلب کیا ہے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ نائب صدر راہول گاندھی اور دوسرے پانچ ملزمین کو اس کیس میں ماخوذ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسوسی ایٹیڈ جرنلس پرائیوٹ لمیٹیڈ کی بیالنس شیٹ بھی اسی سال کی طلب کی ہے اور عدالت کا کہنا تھا کہ انڈین نیشنل کانگریس اور اے جے ایل کے بیالنس شیٹس کو شخصی دستاویزات قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ لولین نے اپنے تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ میں انڈین نیشنل کانگریس اور اسوسی ایٹیڈ جرنلس پرائیوٹ لمیٹیڈ کو ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT