Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ہیروں کے تاجر کے ساتھ جعلسازی کا الزام

ہیروں کے تاجر کے ساتھ جعلسازی کا الزام

پالگھر۔9جون (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کی پالگھر پولس نے ہانگ کانگ کے ہیروں کے تاجر سے 110کروڑ روپے کی جعلسازی کرنے کے معاملے میں ایک ہندوستانی سمیت تین افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔پولس انسپیکٹراے بی ہونمانے نے کہا کہ شکایت گزار کا ہانگ کانگ میں سمیڈیام چین لیمیٹیڈکے نام سے ہیروں کاروبار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمین میں ایک ہندوستانی بھی شامل ہے جس کا تعلق ممبئی کے ویرار سے ہے اور وہ کمپنی کے شانگھائی دفتر میں کام کرتاہے ۔پولس معاملہ درج کرکے جانچ کر رہی ہے ۔

 

دادری واقعات کیلئے
مودی ذمہ دار : سی پی ایم
نئی دہلی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) دادری قتل واقعہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج الزام عائد کیا کہ اگر مودی نے سخت کارروائی کی ہوتی تو اس طرح کا واقعہ نہیں ہوتا تھا۔ مرکزی وزیر سنجیو بلیان کی برطرفی کے مطالبہ کو فوری قبول کیا جانا چاہئے کیونکہ ان کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے ہی تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ پارٹی جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ ملک میں ایسا کونسا کیس ہے جس میں مودی نے اپنے آدمی کی سرپرستی نہ کی ہو۔ عام آدمی کے علاوہ وہ اس طرح کے تمام فرقہ وارانہ واقعات کی سرپرستی کررہے ہیں۔ دادری میں جو کچھ ہوا ہے اس کیلئے مودی ہی ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT