Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہیسٹنگز سہ رخی سیریز سے دستبردار

ہیسٹنگز سہ رخی سیریز سے دستبردار

میلبورن۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز فٹنس مسائل کے باعث رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز میں مجوزہ سہ ملکی ونڈے کرکٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ہیسٹنگز کے وکٹورین ٹیم میٹ سکاٹ بولانڈ جنہوں نے ہندوستان کے خلاف سیریز میں ونڈے کریر کا آغاز کیا تھا کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ ہیسٹنگز رواں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ٹخنے کے زخم کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز میں سہ ملکی ونڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ہیسٹنگز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے اور بورڈ حکام نے کہا ہے کہ ان کی جگہ اسکاٹ بولانڈ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT