Tuesday , March 28 2017
Home / مذہبی صفحہ / ہیسٹنگس کرائیں گے گھٹنے کی سرجری

ہیسٹنگس کرائیں گے گھٹنے کی سرجری

ملبورن، 15 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتے شیفیلڈ شیلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلیا کے تیز گیندباز جان ہیسٹنگس اپنے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائیں گے ۔  ہیسٹنگس گزشتہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ سیریز کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگا بیٹھے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے فیزیو ایلیکس کاونٹریز نے کہا، ’’ہیسٹنگس کی چوٹ ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن ابھی یہ امکان ہے کہ ان کو پوری طرح فٹ ہونے اور میدان میں واپس لوٹنے میں وقت لگ سکتا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے کہا، ’’اسکین سے پتہ چلا ہے کہ ہیسٹنگز کی چوٹ سنگین ہے اور ماہرین کے مطابق ان کے گھٹنے کی سرجری کرانی پڑے گی۔ اس بات کا اندازہ ہے کہ انہیں پوری طرح فٹ ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔‘‘ خیال رہے کہ 31 سالہ ہیسٹنگز آسٹریلیائی ون ڈے ٹیم کے باقاعدہ کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس فارمیٹ میں اس سال سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے گیندباز ہیں۔ انہوں نے اس سال 15 میچوں میں 24.13 کی اوسط سے کل 29 وکٹ لئے ہیں۔ ہیسٹنگز آسٹریلیا کیلئے ابھرتے کھلاڑی ہیں ۔ انھیں کئی لیگ ایونٹس سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT