Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / ہیلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر 9 پوائنٹس کی ناقابل تسخیر سبقت

ہیلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر 9 پوائنٹس کی ناقابل تسخیر سبقت

امریکی صدارتی انتخابات سے تین ہفتے قبل اہم سروے، ڈیموکریٹک امیدوار کی کامیابی یقینی

واشنگٹن 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے تین ہفتہ قبل کئے گئے تازہ ترین اوپینین پول کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلاری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر 9 پوائنٹس کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ متنازعہ ارب پتی ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی ہراسانی کے تازہ ترین الزامات کے درمیان سی بی ایس نیوز کی طرف سے کئے گئے پول کے مطابق کلنٹن (47 فیصد) نے ٹرمپ (38 فیصد) پر 9 پوائنٹس کی سبقت حاصل کرلی ہیں۔ ہیلاری کلنٹن کو چار زمروں کے سروے میں 9 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ دو رخی سروے میں ہیلاری کو ٹرمپ پر 11 پوائنٹس کی سبقت ہے اور امکانی ووٹرس میں ہیلاری کی مقبولیت پہلی مرتبہ 51 فیصد تک پہونچ سکتی ہے۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات 8 نومبر کو منعقد ہوں گے جس سے تین ہفتہ کئے گئے پول میں ہیلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر حاصل شدہ سبقت سبقت کو ناقابل تسخیر قرار دیا جارہا ہے۔ لبرل امیدوار گیری جانسن کو امکانی ووٹرس کی آٹھ فیصد تائید حاصل ہے۔ گرین پارٹی کے امیدوار جیل اسٹین کو تین فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ہیلاری کو دو ہفتہ قبل چار پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔ دو رخی سروے میں جہاں تیسرے امیدوار کو شامل نہیں کیا گیا ہے ہیلاری کو ٹرمپ پر 51 فیصد سے سبقت حاصل ہے۔ مرد ووٹرس میں ٹرمپ کو ہیلاری پر اگرچہ صرف دو فیصد کی تائید حاصل ہے لیکن خاتون ووٹرس کی تائید کے معاملہ میں وہ (ٹرمپ) ہیلاری کلنٹن سے 19 فیصد ووٹوں سے پیچھے ہیں۔ سفید فام ووٹرس کے معاملہ میں ٹرمپ کو کلنٹن پر چھ فیصد کی سبقت حاصل ہے۔ لیکن سفید فام خاتون ووٹرس کی تائید کے سروے میں ہیلاری کے مقابلے ٹرمپ دو فیصد سے پیچھے ہیں۔ امریکہ کے تمام بڑے قومی انتخابات کا ریکارڈ رکھنے والے معتبر ادارہ رئیل کلیئر پولیٹکس کے مطابق کلنٹن کو ٹرمپ کے مقابلہ سبقت اب سات فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT