Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلت آفیسر ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ نے جائزہ لے لیا

ہیلت آفیسر ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ نے جائزہ لے لیا

محبوب نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کی حیثیت سے ڈاکٹر سامباسیوا راؤ نے منگل کے دن جائزہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کی شرح میں اضافہ کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ماں کی گود پروگرام ہر ضلع میں صد فیصد عمل آوری، غریب عوام کو معیاری طبی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے پرائمری ہیلت سنٹرس کے ڈاکٹرس کو انتباہ دیا کہ وہ لاپرواہی سے باز آجائیں ورنہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ناگرکرنول کے ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وینکٹ نگیش چندرا، ڈسٹرکٹ لیپرسی کنٹرول ڈاکٹر سرینواس ریڈی و دیگر موجود تھے۔

15مئی کو چلو اندرا پارک پروگرام
محبوب نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرا پارک دھرنا چوک کو دوسرے مقام پر منتقلی کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیلئے 15مئی کو چلو اندرا پارک پروگرام منعقد کرنے کی اطلاع ٹی جے اے سی کے ضلع صدر راجندر ریڈی نے منگل کے دن ٹی این جی اوز بھون میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر انہوں نے پوسٹرس کی رونمائی کی۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ پریس کانفرنس میں جے اے سی کے کنوینر چندرا نائیک، سائی بابا، ساجدہ، سکندر و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT