Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلت کارڈ اسکیم کو قطعیت دینے کیلئے اہم اجلاس

ہیلت کارڈ اسکیم کو قطعیت دینے کیلئے اہم اجلاس

حیدرآباد۔/18نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام سرکاری ملازمین و عہدیداروں کے ساتھ ساتھ صحیفہ نگاروں کیلئیجلد روبہ عمل لائی جانے والی ہیلت کارڈز اسکیم کو قطعیت دینے کا عمل آخری مرحلہ میں پہونچ چکا ہے اور 21نومبر کو آروگیہ شری ٹرسٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں زائد از 3.50لاکھ سرکاری ملازمین و عہدیدار اور ہزاروں صحیفہ نگار اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کے ساتھ مذکورہ آروگیہ سری ٹرسٹ بورڈ اجلاس میں شرکت کی توقع ہے۔ وہ ریاست تلنگانہ کے مسلمہ صحیفہ نگاروں پر مشتمل فہرست و مکمل تفصیلات آروگیہ سری ٹرسٹ بورڈ اجلاس میں پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT