Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ہیلمند میں خود کش دھماکہ ‘ 3 پولیس اہلکار ہلاک

ہیلمند میں خود کش دھماکہ ‘ 3 پولیس اہلکار ہلاک

قندھار 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ کم از کم تین پولیس عہدیدار آج اس وقت ہلاک ہوئے جب جنوبی ہیلمند صوبہ میں ایک خود کش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ ہیلمند صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ آج ہوئے اس دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہونے کے علاوہ 12 دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں ان میں دو عام شہری شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ پولیس کیلئے قائم ایک ٹریننگ سنٹر کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا جو ناد علی ضلع میں واقع ہے ۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ طالبان کی جانب سے اکثر و بیشتر اس طرح لب سڑک دھماکے کئے جاتے ہیں جن میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔اکثر حملوں کو پولیس یا سکیوریٹی فورسیس کو نشانہ بناتے ہوئے عملی شکل دی جاتی ہے اور اس میں عام شہری بھی زد میں آجاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT