Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ قانون کیخلاف آٹو ڈرائیورس کا انتباہ

ہیلمٹ قانون کیخلاف آٹو ڈرائیورس کا انتباہ

حیدرآباد 20 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ قانون سیکشن(129) میں ترمیم کرتے ہوئے سکھ طبقہ کے مماثل تمام طبقات کے ٹو وہیلر رائیڈرس کو بجائے ہیلمٹ کے پگڑی کے استعمال کی اجازت دی جائے بصورت دیگر کنوینر اسوسی ایشن مسٹر محمد امان اللہ خان نے 2 اکٹوبر سے ’’مرن برت‘‘ شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن قائدین مسرز جے رویندر، محمد عظیم الدین، محمد فاروق، جے ومشی کرشنا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT