Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ لزوم کے خلاف تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن کا مظاہرہ

ہیلمٹ لزوم کے خلاف تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن کا مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : محمد امان اللہ خاں کنوینر تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن کے بموجب اسوسی ایشن کے ممبرس نے آج دوپہر میں لازمی ہیلمٹ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دو ممبرس نے ہیلمٹس پہن کر سائیکل رکشہ میں گولکنڈہ قلعہ ، سیون ٹومبس روڈ ، ٹولی چوکی ، مہدی پٹنم اور گولکنڈہ کے عقب براہ لنگر حوض سواری کی ۔ سائیکل رکشہ چلانے والے نے بھی ہیلمٹ پہن رکھی تھی ۔ ان کے ہاتھوں میں ’ ہیلمٹ راج نہیں چلے گا ‘ تحریر والا پلے کارڈ تھا۔ کنوینر اسوسی ایشن نے مظاہرہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور آر ٹی اے کے بموجب ہیلمٹ دو پہیہ گاڑی سواروں کی حفاظت و سلامتی کے لیے لازمی ہے تو پھر یہ قانون سب کے لیے یکساں کیوں نہیں ہے ۔ انہوں نے پولیس حکام سے کہا کہ سڑک پر ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے بجائے وہ اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں حالانکہ ہیلمٹ قانون کی عمل آوری ہی سڑک حادثات کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT