Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ لزوم کے خلاف کل اجلاس پرسوں بھوک ہڑتال

ہیلمٹ لزوم کے خلاف کل اجلاس پرسوں بھوک ہڑتال

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) کنوینر تلنگانہ ٹو وہیلرس اسوسی ایشن محمد امان اللہ خان کے علاوہ دیگر قائدین مسرس میر فاروق علی، جی رویندر اور سلیم خاں نے کہا کہ ایک طرف ریاستی حکومت ہیلمٹ کو ضروری قرار دے رہی ہے تو دوسری طرف شراب نوشی کرنے والوں کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ لوگ شراب پی کر ٹو وہیلر چلانے سے ہی حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری اسپیڈ بریکرس سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہیلمٹ کا لزوم کالعدم قرار دے۔ اسی ضمن میں 20 مارچ کو بشیرباغ پریس کلب میں ایک خصوصی اجلاس ہوگا اور 21 مارچ سے ہیلمٹ کے لزوم کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔ 26 مارچ کو حیدرآباد بند کا بھی پروگرام رہے گا۔ انہوں نے حیدرآباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ ان کا تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT