Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں ‘ اصول کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں

’ ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں ‘ اصول کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں

ڈرائیونگ میں احتیاط پر زور ، روڈ سیفٹی ویک کا لوگو جاری ، وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : وزیر ٹرانسپورٹ پی مہندر ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ کو حادثات سے پاک ریاست بنایا جائے گا ۔ 17 تا 23 جنوری منعقد شدنی 28 ویں روڈ سیفٹی ویک کے لوگو اور پوسٹر کو جاری کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے عوام اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گاڑی چلانے میں احتیاط برتیں تاکہ ہلاکتوں سے بچا جاسکے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے مہندر ریڈی نے کہا کہ عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سڑک حادثات کے باعث 1.5 لاکھ لوگوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں ۔ جس میں ریاست تلنگانہ میں 7000 ہلاکتیں شامل ہیں۔ سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر نوجوان اور طلبہ ہیں ۔ مہندر ریڈی نے کہا کہ صرف حیدرآباد میں سڑک حادثات 1125 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سڑک سلامتی اور حادثات کے تدارک کے لیے اہم ترجیح دے رہی ہے اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر نے کہا کہ ’ ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں ‘ اصول کے عادل آباد ڈسٹرکٹ میں اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اور اسٹیٹ ہائی ویز اور دیگر سڑکوں پر امکانی حادثات کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور تدارک کے اقدامات کرنے کے لیے اسٹاف کو مامور کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT