Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ہیلمٹ نہ پہننے والے ایک لاکھ 40 ہزار افراد کیخلاف چالان

ہیلمٹ نہ پہننے والے ایک لاکھ 40 ہزار افراد کیخلاف چالان

حیدرآباد ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست نیوز ) ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یکم مارچ تا 21 مارچ جملہ 1,40,414 مقدمات درج کئے ہیں اور روزانہ چھ ہزار سے زائد مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹرافک مسٹر جتیندر نے بتایا کہ سپریم کورٹ اور حیدرآباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل آوری کرتے ہوئے حیدرآباد ٹرافک پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے اور روزانہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹرافک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں ای چالانات روانہ کئے جارہے ہیں۔ مسٹر جتیندر نے مزید بتایا کہ شہریان کے تحفظ کے حق میں حیدرآباد سٹی پولیس ہیلمٹ کے لزوم پر سخت عمل آوری کرے گی اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT