Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلمٹ کا لزوم ، لیکن ٹریفک نظر انداز

ہیلمٹ کا لزوم ، لیکن ٹریفک نظر انداز

آرمور ۔ 8 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں ٹریفک رولس کے مطابق 2 اکٹوبر سے ہیلمٹ لگانے کے احکامات سختی سے نافد العمل ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے افرار پر جرمانہ عائد کئے گئے اس کے برخلاف خواتین کے گلے سے طلائی زیورات چوری کرنے والے سارق اسی ہیلمٹ کا سہارا لیتے ہوئے خواتین کے گلوں سے طلائی زیورات چوری کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہورہے ہیں ، اس طرح یہ طلائی زیورات کا سرقہ خواتین کے گلوں سے ضلع نظام آباد کے آرمور ڈیویژن میں عرصہ دراز سے جاری ہے کچھ سارق کو پولیس کی جانب سے پکڑا گیا لیکن خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کا سرقہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ان سارقوں کا ہیلمٹ کا سہارا لیتے ہوئی سرقہ کرنا عوام کے درمیان زیر بحث بنا ہوا ہے جبسے ہیلمٹ کا لزوم نافذ العمل ہوا تو خواتین باہر نکلنے کیلئے ڈر محسوس کررہی ہیں کیونکہ ہر کوئی ہیلمٹ پہنے ہوئے نظر آرہاہے ۔ اس کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں عوام کا یہ کہنا ہے کہ خواتین کے گلے سے طلائی زیورات سرقہ کرنے والے سارق آسانی کے ساتھ اپنا کام کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آرمور کی عوام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہنے بغیر بائیک چلانے والے افراد پر جرمانے عائد تو کئے جارہے ہیں لیکن آرمور نیا بس اسٹیشن کا علاقہ جہاں پر بے انتہا ٹریفک رہتی ہے اور یہاں پر سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن بس اسٹانڈ کے روبرو ہوٹلوں کے پاس میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر گاریاں ٹھہرادی جاتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ لاحق ہے اس طرح ٹریفک عہدیداروں کی اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو درپیش ٹریفک کے مشکلات دور ہو حادثات کی روم تھام ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT