Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کیلئے کویتا کی آن لائن مہم

ہیلمٹ کیلئے کویتا کی آن لائن مہم

حیدرآباد 25 جولائی (پی ٹی آئی) لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ٹو وہیلرس چلانے والوں میں ہیلمٹ کی ترغیب کیلئے آن لائن سوشیل میڈیا مہم شروع کی ہے۔ اپنے بھائی کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر کویتا نے ’بہنیں تبدیلی لائیں، ہیلمٹ بطور تحفہ دیں‘ مہم شروع کی۔ رکھشا بندھن کے پیش نظر نظام آباد رکن پارلیمنٹ نے تمام بہنوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بھائیوں کو راکھی باندھتے ہوئے ہیلمٹ بطور تحفہ دیں۔ کویتا نے ٹوئٹ کیاکہ وہ ملک بھر میں بھائیوں کی حفاظت کے لئے میرے بھائی کی سالگرہ پر یہ مہم شروع کررہی ہیں۔ کے ٹی آر نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے اِس مہم کی ستائش کی۔ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اس مہم کی تائید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT