Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کے استعمال پر زور، پیپلز پلازا تا چارمینار بائیک ریالی

ہیلمٹ کے استعمال پر زور، پیپلز پلازا تا چارمینار بائیک ریالی

حیدرآباد ۔ 9 جنوری (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام آج یہاں پیپلز پلازا تا چارمینار کے درمیان ہیلمٹ پر ایک شعور بیداری بائیک ریالی نکالی گئی، جس کا افتتاح چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر راجیو شرما نے جھنڈی دکھا کر کیا، جس کا مقصد عوام کو یہ بتانا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی زیادہ تر تعداد ہیلمٹ کا استعمال نہیں کررہی ہے، جس کے باعث حادثات میں ان کی قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جس کے انسداد کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے۔ محکمہ نے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کا اقدام کرنے کے بجائے عوام میں شعور بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر راجیو شرما نے شعور بیداری پوسٹرس کا بھی رسم اجراء انجام دیا۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر سنیل شرما، روڈ سیفٹی ایڈیشنل کمشنر کرشنا پرساد، کمشنر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سندیپ کمار، سٹی پولیس کمشنر مہندر ریڈی، سٹی ٹریفک پولیس کمشنر جتیندر، ٹرانسپورٹ جے ٹی سی عہدیداران مسرسمراگھوناتھ، وینکٹیشورلو، وی نائیک اور دیگر شریک تھے۔ دوران ریالی سینکڑوں افراد نے ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریالی میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT