Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کے لزوم کے لیے مزید دو ماہ کی نرمی دینے اے پی حکومت کا فیصلہ

ہیلمٹ کے لزوم کے لیے مزید دو ماہ کی نرمی دینے اے پی حکومت کا فیصلہ

وجئے واڑہ ۔ 3 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کابینہ نے ٹو وہیلرس رائیڈرس کیلئے ہیلمٹ پہننے کو لازمی بنانے کو یکم جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹو وہیلر رائیڈرس کیلئے ہیلمٹ کے لزوم سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کے سلسلہ میں حکومت آندھرا پردیش نے ابتداء میں اس پر یکم نومبر سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم مارکٹ میں آئی ایس آئی ۔ مارک ہیلمٹس کی عدم دستیابی سے متعلق عوام کی جانب سے کی گئی نمائندگی کے بعد کابینہ نے کل اس قاعدہ پر عمل درآمد کیلئے مزید دو ماہ کی نرمی دینے اور اس پر یکم جنوری 2016 سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT