Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلمیٹ کا استعمال

ہیلمیٹ کا استعمال

کوڑنگل۔15جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گذشتہ روز امبیڈکر چوراہا پر منعقدہ جلسہ عام میں سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر وشواپرساد نے انکشاف کیا کہ سڑک حادثات میں تقریباً 90فیصد لوگ ہیلمیٹ کے عدم استعمال کی وجہ فوت ہوجاتے ہیں ۔ فاضل عہدیدار نے ہیلمیٹ کے استعمال کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مذکورہ چوراہے پر موٹر سیکل سواروں کو روک کر انہیں ہر حال میں ہیلمیٹ کے استعمال کا مشورہ دیا ۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہر شخص سیل فون خرید رہا ہے اور انہیں Cover میں محفوظ کیا جاتا ہے ۔ موٹر سیکلوںپر سواری کے دوران قیمتی زندگیوں کیلئے درپیش کور یعنی ہیلمیٹ کا استعمال نہیںہو پارہا ہے نیز کہا کہ ہرکس وناکس کو سیکل موٹروں پر سواری کے دوران کسی بھی صورت میں ہیلمیٹ کا استعمال کریں ۔ سرکل انسپکٹر کے ہمراہ سب انسپکٹران مسرز ستیا نارائنا ریڈی ‘ چندرا موہن کے علاوہ اسٹاف کے لوگوں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT