Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلمیٹ کے لزوم پر پولیس کی سختی

ہیلمیٹ کے لزوم پر پولیس کی سختی

یلاریڈی۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہیلمیٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے افراد کو یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ، لنگم پیٹ منڈلوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اس موقع پر پولیس نے یاد دلایا کہ گزشتہ چار دنوں سے لگاتار خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ 7نومبر سے ہلمٹ کا سختی سے لزوم ہوگا۔ ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں 66افراد کے خلاف جرمانہ کرتے ہوئے 6600 روپئے وصولی کئے گئے۔ لنگم پیٹ میں 50 گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے دو ہزار روپئے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر یلاریڈی سب انسپکٹر سریدھر ریڈی، سرکل انسپکٹر انیل کمار، سیتا راملو، راج شیکھر، پورنیشور موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT