Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ’ہیلو کیا یہ کرہ ارض ہے؟’ برطانوی خاتون کو خلاء سے رانگ نمبر موصول

’ہیلو کیا یہ کرہ ارض ہے؟’ برطانوی خاتون کو خلاء سے رانگ نمبر موصول

لندن ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کبھی کبھی رانگ نمبر لگنے سے فون پر بات کرنے والوںکے درمیان صورتحال بڑی مضحکہ خیز ہوجاتی ہے۔ تاہم خلاء سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ میجر ٹم پیکے جو برطانیہ کے پہلے خلاء باز ہیں، جنہیں خلائی مشن پر بھیجا گیا ہے، انہوں نے بھی جب خلاء سے کرہ ارض پر واقع اپنے مکان فون کیا تو وہ کسی اور نمبر سے جڑ گیا۔ انہوں نے فوری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کال کسی کو پریشان کرنے کیلئے (Prank )نہیں تھی بلکہ واقعتاً رانگ نمبر تھا۔ انہوں نے رانگ نمبر پر جس خاتون سے بات کی، اس سے فوری معذرت کرلی۔ پہلے پہل تو خاتون کویقین نہیںآیا کہ خلاء سے بھی کوئی فون آ سکتا ہے۔ اسے یہی خیال ہوا کہ کوئی شرپسند اس کیساتھ شرارت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT