Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ہیلی کاپٹر حادثہ میں 7 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ میں 7 افراد ہلاک

جموں ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے ضلع رائسی میں وشنودیوی بیس کیمپ کے قریب آج ہیلی کاپٹر گر گیا ۔ جس میں 7 افراد بشمول خاتون پائلٹ اور ایک نو بیاہی جوڑا ہلاک ہوگئے۔ آئی جی پی جموں مسٹر دانیش رانا نے بتایا کہ خانگی ایر لائن کا ایک ہیلی کاپٹر عقیدت مندوں کو لے کر تریکویڈ ہلز میں سنجی چھاٹ ہیلی پیاڈ سے پرواز کررہا تھا کہ کاترا میں نیو بس اسٹانڈ کے قریب اچانک گر گیا ۔ اس حادثہ میں 7 افراد بشمول خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس یہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ بھڑک گئی تھی ۔ جس کے باعث پائلٹ نے آبادی میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی کوشش کی تھی ۔یہ ہیلی کاپٹر 700 سالہ قدیم وشو دیوی مقدمہ سے کاٹرا واپس آرہا تھا کہ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ مقدس شہر میں طیارہ حادثہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT