Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ہیلی کاپٹر معاملہ : سی بی آئی کی تیاگی برادران ، کھیتان سے پوچھ گچھ

ہیلی کاپٹر معاملہ : سی بی آئی کی تیاگی برادران ، کھیتان سے پوچھ گچھ

نئی دہلی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سابق سربراہ فضائیہ ایس پی تیاگی کے کزنس سنجیو، راجیو اور سندیپ کے علاوہ ایڈوکیٹ گوتم کھیتان سے لگ بھگ آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ ان سے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں یورپی دلالوں کے ساتھ اُن اور اُن کے رشتے داروں کے قائم فرمس اور مالیہ سے متعلق سوالات کئے گئے۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ کھیتان پوچھ تاچھ کے دوران بچنے کی کوشش کرتے رہے اور معلومات ’’چھپا‘‘ رہے تھے۔
مالیا کو جولائی میں حاضری کی ہدایت
ممبئی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ کنگ فشر ایرلائنز کے پروموٹر وجئے مالیا کے خلاف چیک باؤنس کیس کی سماعتی عدالت نے آج انھیں جولائی میں اگلی سماعت پر حاضری کی ہدایت دی، جس میں ناکامی پر اُن کے خلاف وارنٹ جاری ہوگا۔ ایرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا دائر کردہ معاملہ 100 کروڑ روپئے کے دو چیکس کا ہے جو بھنائے نہ جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT